تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی اہم سفارتی مشن پرچین پہنچ گئے

بیجنگ: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اہم سفارتی مشن پرچین پہنچ گئے، دورے کے دوران شاہ محمود قریشی چین کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سفارتی مشن پرچین پہنچ گئے، سیکریٹری خارجہ سہیل محمود اور وزارت خارجہ کے سینئر حکام بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی دورے کے دوران چین کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

پاکستان کی جانب سے چینی قیادت کو مقبوضہ کشمیرپر بھارت کےغیرآئینی اقدام سے آگاہ کیا جائے گا، بھارت کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

اس سے قبل شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت یکطرفہ غیر آئینی اقدامات سے خطے میں امن وامان کو تہہ وبالا کرنے کے درپے ہے۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کا دیرینہ دوست ہونے کے ساتھ ساتھ خطے کا اہم ملک ہے اس لیے چینی قیادت کو اس ساری صورت حال پر اعتماد میں لوں گا۔

یادرہے کہ اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بھی 189 ممالک کی پارلیمنٹس کو خط لکھا تھا، اسد قیصر کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا تھا کہ بھارت کے گھناؤنے اقدام نے خطے کی گھمبیر صورت حال کو سنگین کردیا ہے۔

خط میں کہا گیا  کہ منتخب پارلیمان بھارت کے انسانیت سوز جرائم پر آواز بلند کریں، خطوط کے ذریعے آرٹیکل 35 اور 370 کے خاتمے سے پیدا صورت حال سے آگاہ کیا گیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ آرٹیکل 35 الف، 370 کا خاتمہ عوام سے تاریخی دھوکا ہے، بھارت کے غاصبانہ اقدام نے کشمیریوں کو ملکیتی حقوق سے محروم کردیا ہے۔

Comments

- Advertisement -