اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ترقی پذیرممالک کوترقی کے لیے ترقی یافتہ ممالک کا تعاون درکارہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیرملکی سرمایہ کاری، کاروباری مواقع کو آسان بنا رہے ہیں۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ غیرملکی سرمایہ کاری سے معیشت میں استحکام آئے گا، خطے میں ترقی سے روزگارمیں اضافہ اورترسیلات بڑھیں گی۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آسان شرائط پرجدید ٹیکنالوجی کا تبادلہ ممکن بنایا جائے گا، سیاحت کا شعبہ معیشت کی بہتری میں اہم کردارادا کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ترقی پذیرممالک کوترقی کے لیے ترقی یافتہ ممالک کا تعاون درکارہے، تجارت، سرمایہ کاری کوفروغ دینے کی ضرورت ہے۔
شاہ محمود قریشی کی جاپانی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ٹوکیو میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جاپانی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں موجودہ حکومت امن و استحکام، تعمیرو ترقی اور عوامی بہبود کو پیش نظر رکھتے ہوئے اقتصادی ترقی کے ایجنڈے پرعمل پیرا ہے ۔