منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

عمران خان کی گرفتاری بھی ہو سکتی ہے، شاہ محمود قریشی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی نااہلی کے لیے سرتوڑ کوشش کی جا رہی ہے اور ان کی گرفتاری بھی ہو سکتی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’الیونتھ آور‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فواد چوہدری کی گرفتاری حیران کن نہیں، وہ کیا دہشت گردی ہیں جو چہرے پر کپڑا ڈال کرعدالت لایا گیا؟ انہوں نے کہاں فرار ہونا تھا جو ہتھکڑیاں لگا کر پیش کیا گیا؟

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت نے یکے بعد دیگرے آئین شکنی کا آغاز کر دیا، منصوبہ ہے کہ پی ٹی آئی کو کسی طرح دبایا جائے، بظاہر تو تمام واقعات کے پیچھے حکومت ہے لیکن اگر کوئی اور ہے تو حکومت وضاحت کرے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کی باتیں کی جاتی ہیں، بے بنیاد مقدمے بنا کر ہمارے رہنماؤں کو گرفتار کیا جاتا ہے، یہ سیاسی انتقام ہی ہے کہ ہر روز جعلی مقدمے بنائے جا رہے ہوتے ہیں، موجودہ سسٹم بالکل آئین سے نظریں چرا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ سے قائل ہوں سیاست میں انتہا پر نہیں جانا چاہیے، اداروں کو حکومت کے کسی غیر آئینی اقدام کا حصہ نہیں بننا چاہیے، اداروں کو صاف کہنا چاہیے کہ ملک کا مفاد سب سے عزیز ہے، موجودہ حکومت اپنے مفادات کو ملک کے مفادات پر ترجیح دے رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں