جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

5 اگست کو بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں ڈاکا مارنے کی کوشش کی، وزیرخارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود کا کہنا ہے کہ 5 اگست کو بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں ڈاکا مارنے کی کوشش کی، بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے اقدامات کیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 72سال قبل آج کے دن عالمی قانون، اقدار کی خلاف ورزی کی گئی، بھارتی افواج سری نگر پر قبضے، جموں وکشمیر میں جبر کے لیے اتری تھیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 5 اگست کو بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں ڈاکا مارنے کی کوشش کی، بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے اقدامات کیے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ 3 ماہ ہونے کو ہیں کشمیری گھروں میں قیدی، اپنی سرزمین پراجنبی بنا دیے گئے، اپنی ہی شاہراہوں اور راستوں پر انہیں آنے جانے کی اجازت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے زیر قبضہ کشمیرکو عملاً جیل میں تبدیل کردیا گیا ہے، بھارتی میڈیا کے جھوٹ گھڑنے کے ماہرین ایڑی چوٹی کا زور لگاتے رہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی جمہوریت جعلی، مساوی کثیرالشراکتی نظام کے دعوے جھوٹ ہیں، بھارت اپنے گھسے پٹے الزامات سے دنیا کومزید گمراہ نہیں کرسکتا۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ بھارت کے واویلے سےعالمی سطح پراس کے جرائم چھپ نہیں سکتے، بھارت کے ہاتھ معصوم اور بے گناہ لوگوں کے خون میں رنگے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کوتاریخی جرات وبہادری پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، کشمیریوں کی بھرپور سیاسی، اخلاقی، سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں