تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

’فسطائیت کا ماحول ہے، قوم اور ادارے عدم تحفظ کا شکار ہیں‘

ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ملک میں فسطائیت کا ماحول ہے، قوم اور ادارے عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) ملک لوٹنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، حکومت پر بوکھلاہٹ طاری ہو چکی اور مقبولیت روز بروز گر رہی ہے، سرکاری وسائل کے استعمال کے باوجود حکومت توجہ حاصل نہ کر سکی۔

وائس چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا: ’ضمنی انتخابات میں عوام نے حکومت کو مسترد کیا، حکومت میں تھوڑی سی بھی انا ہوتی تو مستعفی ہو چکی ہوتی، حکومت عوام میں اپنا مینڈیٹ کھو چکی، مہنگائی، لوڈشیڈنگ اور بے روزگاری حکومت کی نااہلی کا ثبوت ہے، عوام میں پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کی حکومت کا بیانیہ پٹ چکا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی سطح پر کمی کے باوجود ریلیف نہیں دیا گیا، بجلی کے بلوں نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں اور بے روزگاری عروج پر ہے، افراط زر نئی حدوں کو چھو رہا ہے، حکومت کو عوام کی پرواہ ہی نہیں۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا: ’(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کو بس اپنی کرسی اور اقتدار کی فکر ہے۔ حکومت بوکھلاہٹ میں انتقامی کارروائیوں پر اتر آئی ہے۔ ملک اس وقت شدید ترین بحرانوں کی زد میں ہے۔ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد فوری عام انتخابات ہے۔

دوسری جانب این اے 157 سے شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی اور پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار مہربانو قریشی نے حلقے میں انتخابی مہم شروع کر دی۔

Comments

- Advertisement -