جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

پاکستان، ملائشیا اور ترکی جلد مشترکہ ٹی وی چینل شروع کرنے جارہے ہیں، وزیر خارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ پاکستان، ملائشیا اور ترکی جلد مشترکہ ٹی وی چینل شروع کرنے جارہے ہیں ، پاکستان خطے میں امن و امان کا خواہاں ہے اور بھارت غیر آئینی اقدامات سے امن تہہ وبالا کرنے کے درپے ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں "کافی ٹائم "کے عنوان سے عالمی میڈیا سے ملاقات کے سلسلے کا آغاز ہوگیا ، جس میں بین الاقوامی میڈیا کے نمائندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا پاکستان خطے میں امن و امان کا خواہاں ہے ، بھارت غیر آئینی اقدامات سے امن تہہ وبالاکرنے کے درپے ہے ، امریکی ٹام لنٹاس کمیشن کی رپورٹ نے بھارت کو بے نقاب کردیا۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ذرائع مواصلات پر مکمل پابندی عائد ہے، انٹرنیٹ سروسز معطل ہے، عالمی میڈیا کو مقبوضہ وادی جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ، پاکستان نے کرتارپور راہداری کی صورت دنیا کو واضح پیغام دیا ، ہم مذہبی آزادی اور رواداری کے زریں اصولوں پر عمل پیرا ہیں۔

شاہ محمودقریشی نے مزید کہا کہ پاکستان قیام امن کے لیے مصالحتی کردار ادا کرتا رہے گا ، پاکستان، ملائشیا اور ترکی جلد مشترکہ ٹی وی چینل شروع کرنے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں : بھارت خفت مٹانے کے لئے فالس فلیگ آپریشن سمیت کچھ بھی کرسکتا، شاہ محمود قریشی

یاد رہے چند روز قبل وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے مقبوضہ کشمیرکی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے اہم گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا بھارت اس وقت مختلف قسم کی منصوبہ بندیاں کر رہا ہے اور کرتا رہے گا، بھارت خفت مٹانے کے لئے فالس فلیگ آپریشن سمیت کچھ بھی کرسکتا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ امریکی کانگریس کے”ٹام لنٹاس کمیشن” نے کشمیر پر ایک سماعت کی، سماعت میں عالمی تنظیموں کے مندوبین، ماہرین ، تجزیہ نگار موجود تھے ، سماعت میں واضح کہا گیا بھارت میں ہندونیشنلزم تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں