بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

بھارت سے مسائل مذاکرات کے ذریعےحل کرنا چاہتے ہیں‘ شاہ محمودقریشی

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کے لوگوں کا علیحدہ صوبے کا مطالبہ دیرینہ ہے، قومی اتفاق سے جنوبی پنجاب صوبے پرپیش رفت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کوشش ہے کہ سنجیدگی سے مسائل کا حل نکالنے کی کوشش کریں۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کوالگ صوبہ بنانے کے لیے اتفاق پیدا کرنے کی کوشش ہے، امید ہے پی پی جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کے لیے ساتھ دے گی۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ قمرزمان کا جنوبی پنجاب صوبے سے متعلق بیان دانشمندانہ تھا، قومی اتفاق سے جنوبی پنجاب صوبے پرپیش رفت ہوگی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اعتزازاحسن کا سینیٹ میں کردارقابل ستائش ہے، پیپلزپارٹی کو چاہیے صدر کے لیے اعتزاز احسن کا نام واپس لے۔

بھارت سے متعلق وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پڑوسی ملک سے مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے دنیا آگاہ ہے، بھارت کے اندر سے بھی آوازیں اٹھ رہی ہیں۔

حالات بدلنے کے لیے جرات ہونی چاہیے اورسدھو نے جرات کا مظاہرہ کیا‘ وزیر خارجہ

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کو اپنی پالیسی پرنظرثانی کا مشورہ دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ سرحد کی خلاف ورزی کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں