جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

اگر راڈار چل رہے ہوتے تو مودی صاحب سوچیں کہ پھر کیا ہوتا؟ شاہ محمود قریشی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاک فوج نے بھارت کے دو طیارے گرا دیئے اگر راڈار چل رہے ہوتے تو مودی صاحب سوچیں کہ پھر کیا انجام ہوتا۔

یہ بات انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے مضحکہ خیز بیان پر اپنے ردعمل میں کہی۔ اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی خارجہ امور کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ جب راڈار نہیں چل رہے تھے تو دو بھارتی طیارے مار گرائے، اگر راڈار چل رہے ہوتے تو مودی صاحب سوچیں کہ پھر کیا ہوتا؟

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستانی خواتین کی چینی شہریوں سے شادیوں کے معاملے پر چینی قیادت سے رابطے میں ہیں یہ معاملہ دونوں ملکوں کے تعلقات کو خراب کرنے کی سازش ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، پاکستان اس صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اپنے مفاد کو دیکھ کر حکمت عملی ترتیب دیں گے۔

مزید پڑھیں: ایئر اسٹرائیک کی اجازت اس لیے دی کہ طیارے بادلوں میں چھپ جائیں گے، مودی کا مضحکہ خیز دعویٰ

یاد رہے کہ نریندر مودی کے بادلوں پر مضحکہ خیز بیان کے بعد سوشل میڈیا پر بھارتی وزیر اعظم کا خوب مذاق بن رہا ہے، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک اور اچھوتی بات کہہ ڈالی۔

کہتے ہیں کہ بالاکوٹ میں ایئراسٹرائیک کی اجازت اس لیے دی کہ اس دن بادل زیادہ تھے سوچا ہمارے طیارے بادلوں میں چھپ جائیں گے۔

انہوں نے پلان بنایا تھا کہ بالاکوٹ حملہ کیا جائے کیوں کہ گہری گھٹائیں ہیں اور بھارتی فضائیہ بڑے آرام سے ان کی اوٹ میں پاکستان چلی جائے گی، ان کے اس بیان کا سوشل میڈیا پر خوب مذاق اڑایا جارہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں