جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

شاہ محمود قریشی کی اڈیالہ جیل میں طبعیت ناساز ، اسپتال منتقل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل میں طبعیت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا، ان کو پتے میں تکلیف محسوس ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی اڈیالہ جیل میں طبعیت ناساز ہوگئی ،جس کے بعد جیل انتظامیہ نے جج ابوالحسنات ذوالقرنین سے انہیں پمز منتقل کرنے کی اجازت مانگی۔

جیل انتظامیہ کی جانب سے درخواست میں کہا گیا کہ ڈاکٹرنےایڈوائس کی ہے شاہ محمود قریشی کے ٹیسٹ کروانے ہیں، اڈیالہ جیل میں ڈاکٹر کی ایڈوائس پر پمز منتقل کرنے کی اجازت دی جائے۔

جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے پمزاسپتال منتقل کرنے کیلئے جیل انتظامیہ کی درخواست منظور کرلی، جیل انتظامیہ کے مطابق شاہ محمود قریشی کو پتے میں تکلیف محسوس ہوئی ہے، وہ سائفر کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں ہیں۔

یاد رہے منگل کو خصوصی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 7 نومبر تک ملتوی کردی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں