جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

شیر آیا اور اڈیالہ منتقل ہو گیا، ملک میں معمول کے مطابق میں کام جاری ہیں، شاہ محمود قریشی

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ شیر آیا اور اڈیالہ منتقل ہو گیا، ملک میں معمول کے مطابق میں کام جاری ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ملتان میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا ’مخالفین ذہنی خلفشار میں مبتلا ہیں، پی ٹی آئی دن بہ دن قدم جما رہی ہے۔‘

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نفسیاتی دباؤ کا شکار ہو چکی ہیں، دونوں پارٹیاں پس پردہ نیا مک مکا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

انھوں نے کہا ’زرداری صاحب نے پنجاب سے پیپلز پارٹی کو سمیٹ لیا ہے، انھیں ڈرنا نہیں چاہیے اگر ان کے ہاتھ صاف ہیں تو وہ بَری ہو جائیں گے۔‘ خیال رہے کہ آصف علی زرداری کو منی لانڈرنگ کیس میں عدالت نے طلب کیا تھا۔

عمران خان انتخابی مہم کے آخری ایّام لاہور میں گزاریں گے


شاہ محمود نے کہا کہ شہباز شریف کو بلا وجہ نہیں گھبرانا چاہیے، انھوں نے 10 سال میں فنڈز بے دریغ استعمال کیے، اب گھبراہٹ کیسی؟

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا استقبال ڈراما تھا، بے وجہ گرفتاریوں کی ضرورت نہیں تھی، شہباز شریف کو حالات کا پتا تھا اسی لیے ایئر پورٹ آنے کی زحمت نہیں کی، نواز شریف کے نہ ہونے کا سارا فائدہ انھیں ہی ہوگا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں