اشتہار

عمران خان پراعتماد نہیں رکھتے تو آپ کے پاس پی ٹی آئی میں رہنے کی گنجائش نہیں رہتی، شاہ محمود قریشی نے خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمودقریشی نے خبردار کیا ہے کہ جو عمران خان پراعتماد نہیں رکھتے ، ان کے پاس پی ٹی آئی میں رہنے کی گنجائش نہیں رہتی، پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کی رکنیت متاثرہو سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمودقریشی نے پارٹی ڈسپلن سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ ہمارےتمام اراکین،پارٹی ڈسپلن کے پابند ہیں، وزیراعظم نےتحفظات کااظہارکرنےوالےاراکین کودعوت دی، ان کی گفتگوسنی،انصاف کی یقین دہانی کرائی۔

،شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کی رکنیت متاثرہو سکتی ہے، امیدہے وہ ایسا نہیں کریں گے۔

- Advertisement -

وائس چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اعتماد کے ووٹ،فنانس بل پرکوئی پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی نہیں کرسکتا، اگرعمران خان کوآپ اپنا لیڈر تسلیم کرتے ہیں توان پر اعتماد کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ علی ظفر نےابھی اپنی رپورٹ وزیر اعظم کوپیش نہیں کی، وزیراعظم نے ان کے کہنے پرعلی ظفرکوذمہ داریاں تفویض کیں، ان کی خواہش تھی تحقیقات کیلئےانکی پسندیدہ شخصیت کونامزدکیاجائے۔

شاہ محمود قریشی نے خبردار کیا کہ عمران خان پراعتماد نہیں رکھتے تو آپکے پاس پی ٹی آئی میں رہنے کی گنجائش نہیں رہتی، عمران خان پارٹی کے بانی چیئرمین ہیں۔

انھوں نے کہا کہ عمران خان اورانکےووٹرزنہ ہوتےتویہ صاحبان آج اسمبلیوں میں نہ ہوتے، عمران خان کولیڈرمانتے ہیں تو پھر ان کے فیصلوں پرآمادگی کا اظہار کرنا چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں