اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

وزیرخارجہ نے دورۂ سعودی عرب میں ملنے والے قیمتی تحائف توشہ خانےمیں جمع کرادیئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے سعودی ولی عہدمحمدبن سلمان کی جانب سے دیئے گئے  قیمتی تحائف توشہ خانےمیں جمع کرادیئےاور کہا ماضی میں حکومتی عہدیداران بیرون ملک سےتحائف کواپنا حق سمجھتےتھے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے سعودی عرب کے قیمتی تحائف پاس رکھنے سے معذرت کرلی ، وزیرخارجہ کو دورہ سعودی عرب میں63 لاکھ مالیت کےتحائف ملے تھے، انھوں نے تحائف توشہ خانے میں جمع کرادیئے ہیں۔

دستاویز کے مطابق تحائف میں 48 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کی رولیکس گھڑی ، ساڑھے 9 لاکھ کا سونے کا قلم، ایک لاکھ 35ہزار کے سونے کے کف لنکس شامل تھی جبکہ شاہ محمودقریشی کو2 لاکھ 5 ہزار روپے مالیت کی سونے کی تسبیح بھی دی گئی تھی۔

وزیرخارجہ کو2 لاکھ 10ہزارکی سونے کی انگوٹھی بھی تحفے میں ملی تھی۔

شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ ماضی میں حکومتی عہدیداران بیرون ملک سے تحائف کو اپنا حق سمجھتے تھے۔

خیال رہے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے 19ستمبر کو سعودی عرب کا دورہ کیا تھا، جہاں یہ تحائف سعودی عرب کےولی عہدمحمدبن سلمان نے ان کو دیئے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں حکومت کی جانب سے کفایت شعاری مہم سے متعلق اقدامات کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، جس میں وفاقی حکومت کا جاری اخراجات میں 10 فیصد بچت کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ ہر قسم کی گاڑیوں کی خریداری پرپابندی عائد ہو گی جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے آپریشنل مقاصد کے لئے گاڑیاں خرید سکیں گے، گاڑیاں خریدنے کے لئے وزارت خزانہ سے این او سی لازمی قرار دیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں