ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

برطانیہ میں ہائی کمشنر کی حرکت پر شدید مایوسی ہوئی، وزیرِ خارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر کی حرکت پر شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہائی کمشنر نے نامناسب رویہ اپنایا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیرِ خارجہ نے کہا کہ انھیں برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر صاحب زادہ احمد خان کی حرکت پر شدید مایوسی ہوئی۔

انھوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ’ہائی کمشنر سے لندن میں ہونے والی ایوارڈ تقریب کے دوران نا مناسب رویے پر وضاحت طلب کی جائے گی۔‘

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں ہائی کمشنر صاحب زادہ احمد خان کو پاکستان طلب کر لیا گیا ہے، پاکستان پہنچنے پر ان سے وضاحت طلب کی جائے گی۔

خیال رہے کہ اے آر وائی نیوز نے برطانیہ میں تقریب کے دوران ہائی کمشنر کے نا مناسب رویے کی خبر نشر کی تھی، تقریب میں پاکستانی ہائی کمشنر کا رویہ ایک سفیر کے شایانِ شان نہ تھا، کمپئیرنگ کے دوران ہائی کمشنر اداکاروں سے نا مناسب سوالات کرتے رہے۔


لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر کا غیر مہذبانہ رویہ، وزیرِ خارجہ نے وضاحت طلب کرلی


واضح رہے کہ پاکستانی ہائی کمشنر کی غیر مہذبانہ حرکتوں نے تقریب میں شریک پاکستانیوں کے سر شرم سے جھکا دیے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں