تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

بھارتی وزارت خارجہ کے الزامات مسترد، پاکستان کا منہ توڑ جواب

اسلام آباد : پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے الزامات بھارتی ہائی کمیشن کی غیرقانونی سرگرمیاں چھپا نہیں سکتے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ایک بار پھر بھارت کی لفظی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بے بنیاد الزامات کی تردید کردی ہے، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی الزامات پاکستانی ہائی کمیشن کے اسٹاف میں کمی کیلئے بہانہ ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہائی کمیشن کےعملے میں کمی پر ویانا کنونشن کے الزامات بے بنیاد ہیں اور پاکستان ویانا کنونشن کی خلاف ورزی کے بھارتی الزامات مسترد کرتا ہے۔

پاکستانی وزارت خارجہ نے کہا کہ پاکستانی سفارتکار ہمیشہ سفارتی اصولوں کے دائرہ کار میں رہتے ہیں، بھارتی سفارتی عملے کو اسلام آباد میں دھمکانے کے الزامات مسترد کرتے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ بھی طلب کیا اور بھارتی ناظم الامور کو ہائی کمیشن عملے میں 50 فیصد کمی کے فیصلے سے آگاہ کیا۔

ترجمان نے کہا کہ ایسے الزامات بھارتی ہائی کمیشن کی غیر قانونی سرگرمیاں چھپا نہیں سکتے، بھارتی ہائی کمیشن کے ارکان غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت نے پاکستانی ہائی کمیشن عملے میں 50 فیصد کمی کے بہانے پر الزامات لگائے تھے۔

Comments

- Advertisement -