بدھ, اکتوبر 9, 2024
اشتہار

لائن آف کنٹرول پر حرکت کی گئی تو پوری طرح تیار ہیں، شاہ محمود قریشی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر حرکت کی گئی تو پوری طرح تیار ہیں، ایل او سی پر پاک افواج پوری طرح تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو کسی بھی حرکت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، قوم پاکستان کے جغرافیائی نظرئیے کے دفاع کے لیے یکجا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ایل او سی پر بھارت کی اضافی نقل و حرکت نظر آرہی ہے، جب بھی داخلی مسائل ہوتے ہیں تو بھارت وار کرتا ہے، بھارت خطرناک کھیل کھیل رہا ہے مگر غلط فہمی میں نہ رہے۔

- Advertisement -

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ واضح کردوں بھارت نے کوئی حرکت کی تو منہ توڑجواب دیا جائے گا، بھارت ہمارے صبر کے پیمانے کو لبریز نہ ہونے دے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل، صدر سیکیورٹی کونسل کو خط لکھ کر مقبوضہ کشمیر، ایل او سی کی صورت حال سے آگاہ کیا۔

خط کے متن کے مطابق بھارت نے بارڈر پر براہموس، سپائس میزائلز نصب کردئیے ہیں، بھارت نے ایل او سی کے 5 سیکٹرز میں باڑ کو جزوی طور پر ہٹادیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے خط میں انتباہ کیا کہ بھارت ایل او سی پر اشتعال انگیزیوں میں خطرناک حد تک اضافہ کرچکا ہے، بھارت میں 2019 میں ایل اوسی کی 3 ہزار خلاف ورزیاں کیں اور 300 شہریوں کو نشانہ بنایا۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت ایل او سی پر نصب میزائل آزاد کشمیر پر استعمال کرسکتا ہے، بھارت جعلی بنیادوں پر کوئی فوجی آپریشن کرسکتا ہے، بھارت کی جوہری، ازاد کشمیر پر قبضے، پاکستان توڑنے کی دھمکیاں عیاں ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں