بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

افغان امن پاکستان سمیت خطے کے استحکام کے لیے بہتر ہوگا، شاہ محمود قریشی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغان امن پاکستان سمیت خطے کے استحکام کے لیے بہتر ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ میں اقتصادی سفارت کاری سے متعلق بزنس کنیکٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن سے زمینی راستے کھلیں گے، امریکا نے خود اعلان کیا کہ افغانستان امن مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزارت خارجہ میں روایتی سوچ کی تبدیلی پر کام کیا، امریکا سے نچلے درجے کے تعلقات تھے جنہیں ازسرنو استوار کیا، ٹرمپ اور مائیک پومپیو سے ملاقاتیں پر تعلقات میں بہتری آئی ہے، تجارت اور سرمایہ کاری وسط ایشیا میں انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

مزید پڑھیں: جب ہم آئینہ دکھانا چاہتے ہیں تو اپوزیشن منہ کیوں چھپاتی ہے، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کے خلاف سازشیں کیں، ہم نے بھارت کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا، سرمایہ کاری کا فروغ بنیادی طور پر وزارت تجارت سے متعلق ہے، 2020 میں 15 پاکستانی بزنس مین کے وفود امریکا جائیں گے۔

انہوں ںے کہا کہ چین مضبوط اور قابل بھروسہ دوست ہے، دیکھنا ہے چین سے تعلقات سے کیسے استفادہ کرنا ہے، سی پیک ٹو، چین پاکستان میں ایک نئے باب کا اضافہ ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ روس کے ساتھ بھی تعاون کی نئی راہیں کھل رہی ہیں، ایران کے ساتھ ہمارے تعلقات بہت مستحکم ہوئے ہیں، 19 تاریخ کو وزیراعظم کوالامپور سمٹ میں شرکت کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں