منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

مشرق وسطیٰ میں نئی جنگ کے اثرات دنیا پر پڑیں گے، شاہ محمود قریشی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں نئی جنگ کے اثرات دنیا پر پڑیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کا خاتمہ چاہتا ہے، ایرانی صدر حسن روحانی کو خطے میں کشیدگی کم کرنے کا مشورہ دیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایران کے کشیدگی میں خاتمے کے لیے مثبت اشارے ملے ہیں، ایران جوہری معاہدے کی پاسداری پر بھی تیار دکھائی دیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستان سے افغان امن عمل میں تعاون کی درخواست کی تھی، افغان طالبان امریکا مذاکرات میں سہولت کاری کا کردار ادا کیا ہے۔

مزید پڑھیں: مشرق وسطیٰ میں سفارت کاری سے مسائل کا حل چاہتے ہیں: شاہ محمود قریشی

واضح رہے کہ اس سے قبل شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن کا خواہاں ہے، ہم مشرق وسطیٰ میں سفارت کاری سے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا تشخص بہتر ہوا ہے، پاک امریکا تعلقات صرف افغانستان کے تناظر میں دیکھنا درست نہیں ہے، پاکستان کا عرصے سے مؤقف رہا ہے کہ افغان مسئلے کا فوجی حل نہیں، افغانستان میں امن مشترکہ ذمہ داری ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر اب تک سیکورٹی کونسل کے ایجنڈے پر حل طلب ہے، نو لاکھ سے زائد بھارتی افواج مقبوضہ وادی میں مظالم ڈھا رہی ہے، ہزاروں نوجوان اس وقت قید میں ہیں، عمران خان نے بی جے پی، آر ایس ایس گٹھ جوڑ سے دنیا کو خبردار کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں