جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

اپوزیشن کے ٹی او آرز قانونی ماہرین نے بنائے ہیں، شاہ محمود قریشی

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان: تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وسائل کا محافظ ہی ڈاکا ڈالنا شروع کردے تو اندازہ کریں کہ کرپشن کا کینسر کتنا جان لیوا ہوگیا ہے۔ اپوزیشن کے ٹی او آرز قانونی ماہرین نے بنائے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے ملتان بار کے عہدیداروں سے ملاقات کی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹی او آرز وزیر اعظم کو بھجوا دیے۔ سنا ہے وزیر اعظم اپوزیشن سےرابطے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے وسائل پر اس کے محافظ نے ہی ڈاکہ ڈالا جس سے کرپشن کا کینسر جان لیوا ہوگیا ہے۔

- Advertisement -

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ اپوزیشن کے ٹی او آرز قانونی ماہرین نے بنائے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں