اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے سائفر رولز اور گائیڈلائنزکے حصول کیلئے درخواست دائر کردی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے سائفر رولز اور گائیڈلائنزکے حصول کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔
شاہ محمود قریشی کی سائفر سے متعلق کابینہ فیصلوں کےحصول کیلئے بھی درخواست دائر کی، دونوں درخواستیں وکیل علی بخاری اور وکیل فائزہ اسد ملک کے ذریعے دائر کیں۔
درخواست میں کہا گیا کہ خصوصی عدالت میں سائفر رولز،کابینہ فیصلوں کیلئے درخواستیں دائر کی گئیں،خصوصی عدالت نے درخواستوں کو عدالتی ذہن استعمال کیے بغیر مسترد کر دیا، ٹرائل کورٹ کا سائفر فائیڈ لائنز، کابینہ فیصلےفراہم نہ کرنےکافیصلہ آرٹیکل 10 اے کیخلاف ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ٹرائل کورٹ کے27 اکتوبر،7 نومبر کے فیصلوں کو کالعدم قرار دے اور خصوصی عدالت کو سائفر گائیڈ لائنزاور رولز فراہم کرنے کی ہدایت دی جائے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ خصوصی عدالت کوسائفر پرکابینہ فیصلے بھی فراہم کرنےکی ہدایت دے اور سائفر گائیڈ لائنز ،کابینہ فیصلوں کی فراہمی تک ٹرائل روکنے کے بھی احکامات دے۔