تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

یہ مائنس عمران چاہتے ہیں جو نہیں ہوسکتا، شاہ محمود قریشی

ملتان: وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہمارا کسی سے ٹکراؤ نہیں، ہم سب کا احترام کرتے ہیں،یہ لوگ مائنس ون کرنا چاہتےہیں جو نہیں ہوسکتا۔

تفصیلات کے مطابق بہاؤ الدین زکریا ملتانی کے مزار پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اس نے مجھ جیسے کمزور کو فسطائیت جبر کا مقابلہ کرنے کی ہمت دی،میں نے پاکستان میں خوف کا بت توڑنے میں پہل کی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گیلپ سروے کےمطابق62 فیصد پاکستانیوں نےعمران خان پراعتماد کیا، قائداعظم کےبعد عمران خان کو مقبولیت ملی،اتنی مقبولیت خوش قسمتی بھی ہےاوربڑی ذمہ داری بھی ہے۔

وائس چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا کسی سےٹکراؤ نہیں،ہم سب کا احترام کرتےہیں،یہ لوگ مائنس ون کرناچاہتے ہیں جونہیں ہوسکتا،مائنس ون تو ضیاالحق اورمشرف نہیں کرسکے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ پی ڈی ایم کیوں انتخابات سے بھاگ رہی ہے؟ پی ایس ایل میچز،ضمنی الیکشن کیلئے سیکیورٹی ہےجنرل الیکشن کیلئےنہیں؟یہ عوام کے غم وغصے سے بچنےکےلیےفرارہوناچاہتےہیں۔

سابق صدر آصف زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے وہاڑی میں پی ڈی ایم کو دفن کردیا،زرداری کہتا ہے کہ اگلےانتخابات میں پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کاحصہ نہیں ہوگی، بلاول کوسندھ کا درد آج یاد آیا ہےوہ کہتےہیں کہ حکومت چھوڑدیں گے۔

میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود کا مزید کہنا تھا کہ میں پارٹی کا پابند ہوں، مجھےعمران خان نے بہت عزت دی ہے،میں نےعمران کےنظریئےکاجھنڈا تھاما ہےیہ کسی عہدے کیلئےنہیں کیا، اگر عمران خان نےقومی یا صوبائی الیکشن لڑنےکو کہا تو لڑونگا ورنہ دستبردار ہوجاؤنگا۔

Comments

- Advertisement -