اشتہار

وزارت اعلیٰ کے انتخاب سے قبل شاہ محمود نے اہم مطالبہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ایک بار پھر اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش ہورہی ہے، اعلیٰ عدلیہ نوٹس لے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے الزام عائد کیا کہ پنجاب وزارت اعلیٰ کے انتخاب سے قبل اقلیت کو خریدو فروخت کے مطابق اکثریت میں بدلنے کی کوشش ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلےبھی سندھ ہاؤس میں لوگوں کو رکھا گیاہم نےمخالفت کی تھی آج بھی ہم نےاعلیٰ عدلیہ سے گزارش کی کہ ہارس ٹریڈنگ کا نوٹس لیں۔

- Advertisement -

شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک آئینی عمل کو مکمل کررہے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ جو قباحتیں حکومت نے پیدا کیں انہیں دورکیا جائے، اگرسیاسی استحکام ہوگا تو معیشت میں بہتری آئے گی۔

گذشتہ روز آصف زرداری کی چوہدری شجاعت سے ہونے والی ملاقات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ
زرداری صاحب کل پانچ گھنٹے وہاں بیٹھےرہےانہوں نےملنےسےانکارکیا جبکہ شہبازشریف پینتیس سال بعد تیمارداری کےبہانےانکے گھر گئے،سمجھ سے بالاتر ہے کہ آصف زرداری کس سے مفاہمت کرناچاہ رہےہیں؟۔

میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے پیپلزپارٹی کو دھڑا قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی پنجاب میں ن لیگ کی ذیلی جماعت بن چکی، وہ فیصلہ کرچکے ہیں وہ ن لیگ کیساتھ بیٹھےہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں