تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

’عمران خان ملک کو تمام بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں‘

ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان ملک کو تمام بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

این اے 157 میں کارنر میٹنگ سے خطاب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملکی تاریخ میں مہنگائی ریکارڈ حدوں کو چھو رہی ہے، پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں مہنگائی اور بحران کی ذمہ دار ہیں، حکمران اپنی نااہلی کا ملبہ دوسروں پر گرا کر حالات سے بری الذمہ نہیں ہو سکتے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پنجاب اور سندھ کی عوام نے ضمنی انتخابات میں امپورٹڈ حکمرانوں کو مسترد کیا، عوام بڑھتی ہوئی مہنگائی کا غصہ 16 اکتوبر کو مسترد کر کے نکالیں گے، ملک میں سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے معیشت روز بروز گر رہی ہے، سیاسی استحکام کے لیے واحد حل فوری انتخابات کا اعلان ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر انتشار سے بچنا ہے تو انتخابات کی طرف جانا ہوگا، کوئی دو رائے نہیں ہے کہ حکومت لڑکھڑا رہی ہے، حکومت چند دن کی مہمان ہے انہیں گھر جانا ہوگا، عمران خان ملک بچانے کے لیے نکلے ہیں، پی ڈی ایم اپنی سیاست بچانے اور اقتدار کو طول دینے کے چکر میں ہے۔

خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ان کو الیکشن سے راہ فرار نہیں ہونے دیں گے، لوٹے اور لٹیروں کا ہر میدان میں مقابلہ کریں گے، عوام کی امیدوں کا واحد مرکز عمران خان کی قیادت ہے، پورا پاکستان عمران خان کی طرف دیکھ رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -