تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

’’افواج پاکستان دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے‘‘

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے بالکل تیار ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارتی سازشوں کے خلاف قوم کو متحد ہونا ہے، پاکستان کو نقصان پہنچانے کے لیے بھارت کی طویل منصوبہ بندی سامنے آچکی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دہشت گردی کو شکست دینے میں پاکستان کو کامیابی ملی ہے۔

سینیٹرشبلی فرازکی ہرنائی میں ایف سی چیک پوسٹ پرحملے کی مذمت

دوسری جانب سینیٹر شبلی فراز نے ہرنائی میں ایف سی چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہرنائی میں جام شہادت نوش کرنے والے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، شہدا نے فرائض کی ادائیگی کے دوران جانوں کے نذرانے پیش کیے۔

شبلی فراز نے شہدا کے بلند درجات اور لواحقین کے صبر و جمیل کے لیے دعا کی، ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتیں۔

مزید پڑھیں: دہشت گردوں کا بزدلانہ وار، ایف سی کے 7 اہلکار شہید، آئی ایس پی آر

واضح رہے کہ گذشتہ رات دہشتگردوں نے بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں ایف سی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 7 ایف سی اہلکار شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ایف سی کے تمام جوانوں نے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، واقعے کے بعد دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کیا، آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولیاں تحویل میں لے لی گئیں۔

Comments

- Advertisement -