اتوار, جون 23, 2024
اشتہار

بھٹو کا روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ بھٹو کے ساتھ ہی دفن ہو گیا: شاہ محمود قریشی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھٹو کا روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ بھٹو کے ساتھ ہی دفن ہو گیا ہے، سابقہ حکومتوں نے محنت کشوں کو نظر انداز کیا۔

ان خیالات کا اظہار وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یوم مئی کے موقع پر پیغام میں کیا، انھوں نے کہا کہ وہ آج کے دن محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے محنت کشوں کو نظر انداز کیا، بھٹو کا روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ بھٹو کے ساتھ ہی دفن ہو گیا۔

- Advertisement -

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت محنت کشوں اور مزدوروں کی جدوجہد کو تسلیم کرتی ہے، محنت کش طبقہ تبدیلی لانے میں ہر اوّل سپاہی کا کردار ادا کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  ہیں تلخ بہت بندہ مزدور کے اوقات، دنیا بھرمیں آج مزدوروں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ دنیا بھر کا مزدور آج اپنی روزی کے حصول کے لیے محنت کر رہا ہے، تحریک انصاف کی حکومت محنت کشوں کو ان کا حق دے گی۔

خیال رہے کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں مزدوروں کے حقوق کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، یہ دن شکاگو میں مزدوروں کی جانب سے کیے جانے والے احتجاج پر امریکی حکومت کی جانب سے تشدد کے نتیجے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے مزدوروں کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

وزیر اعظم نے بھی اپنے پیغام میں کہا کہ موجودہ حکومت مزدور کی عظمت پر یقین رکھتی ہے، یہ طبقہ ملکی ترقی میں ہمارا شراکت دار ہے، آج حکومت پاکستان نے’’مزدور کا احساس‘‘ پروگرام شروع کر دیا ہے جو غربت میں کمی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں