ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

عماد یوسف کیس: شاہ محمود نے خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ صحافیوں پر ایسے مقدمات میں سزا دینے کا ٹرینڈ بنا تو وہ مستقبل کے لئے خطرناک ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عماد یوسف کیخلاف کیس آزاد صحافت پر ضرب لگانے کی کوشش ہے صحافیوں پر دباؤ ڈالنے کیلئےجعلی اورمن گھڑت کیسزبنائےجارہےہیں۔

انہوں نے استفسار کیا کہ صحافیوں پر کس قسم کی دفعات کے تحت مقدمے بنائےجارہےہیں، موجودہ حکمران تو بڑے بڑے دعوےکرتےتھے اب انہیں کیاہوا؟صحافیوں کو ایسےمقدمات میں سزادینےکا ٹرینڈ بن گیا تو مستقبل کیلئےخطرناک ہوگا۔

- Advertisement -

سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہمارےخلاف بھی جھوٹےکیسز بنائےجارہےہیں، کل ملک بھر میں خبر گردش کرتی رہی ہے کہ ہمارےوارنٹ نکل گئے، ہمارے وکلا کوعدالتوں میں جاناپڑا اور انہوں نے وارنٹ کی حقیقت جانی۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وائس چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پی ایف یوجے نےعماد یوسف کیخلاف کیسز پر مؤثر اسٹینڈ لیاہے، انہیں وزیراعظم سےمطالبہ کرنا چاہیے کہ من گھڑت کیسز واپس لیں، جب تک کیسز واپس نہیں لیتے ہم بائیکاٹ کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں پی پی سے اتحاد؟ پی ٹی آئی کا دوٹوک جواب

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ہمارےقومی اسمبلی سےاستعفےالیکشن کرانے کیلئےایک کڑی تھی،ہمیں کہا گیا اگرسنجیدہ ہیں تو اپنی صوبائی حکومتیں ختم کردیں، وفاقی وزرا تک نےکہا کہ صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرے الیکشن کرادینگے ،یہ سمجھتے تھے کہ ہم صوبائی اسمبلیاں تحلیل نہیں کریں گے۔

کراچی کے بلدیاتی نتائج کے بعد پیدا شدہ صورت حال پر سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ لوگ جماعت اسلامی کو کوستےرہے آج ان کو دعوت دے رہےہیں، جماعت اسلامی کا دعویٰ رہاہے کہ کرپشن فری پاکستان جماعت اسلامی کوبھی سوچناچاہیےکہ وہ پیپلزپارٹی کیساتھ کیسےاتحاد کریگی؟

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں