منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

جمہوریت کے ساتھ کھڑا ہونے کی پاداش میں بھٹو خاندان پر ظلم کے پہاڑ توڑے گئے: بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید شاہنواز بھٹو کے یوم شہادت پرپیغام جاری کیا ہے۔

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری شہید شاہنواز بھٹو کو ان کے 38ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے، بلاول بھٹو نے کہا کہ شہید شاہنواز بھٹو نوجوانوں میں انقلابی سوچ و وژن کی علامت ہیں۔

پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ شاہنواز بھٹو کی جمہوریت کیلئے جدوجہد اور قربانی کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی، جمہوریت کے ساتھ کھڑا ہونے کی پاداش میں بھٹو خاندان پر ظلم کے پہاڑ توڑے گئے، قائد عوام کے بعد شاہنواز بھٹوکا بہیمانہ قتل بھٹو خاندان، پارٹی کیلئے دوسرا بڑا سانحہ تھا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ شہید محترمہ کے دل میں چھوٹے بھائی کی المناک جدائی کا غم بھی ایک زخم کی طرح سلگتا رہا، شہید شاہنواز بھٹو کا نوجوان جیالوں کو اپنے ساتھ جوڑے رکھنا اور جمہوریت پر کوئی سمجھوتا نہ کرنا مشعل راہ ہے۔

پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ پیپلزپارٹی فکر بھٹو کی روشنی میں 1973 کے آئین و جمہوریت کی حفاظت کرتی رہے گی، پی پی رواداری ومساوات کے فروغ، ملک و قوم کی ترقی کیلئے بھی جدوجہد جاری رکھے گی، یہی مشن بھٹو خاندان کے ہر فرد کا مشن تھا اور جس کی خاطر انہوں نے جانیں قربان کردیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں