منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

شاہ رخ نے بھارتی قومی ترانے کے دوران کیا طرز عمل اختیار کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

آئی پی ایل کی افتتاحی تقریب میں بھارتی قومی ترانہ بجنے کے دوران شاہ رخ خان کے طرز عمل نے بھارتیوں کو واہ واہ کرنے پر مجبور کردیا۔

انڈین پریمیئر لیگ 2025 کا آغاز 22 مارچ کو کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں افتتاحی تقریب کے ساتھ ہوا، بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان جو کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک بھی ہیں انھوں نے ہفتے کے روز منعقدہ افتتاحی تقریب کی میزبانی کے فرائض بھی انجام دیے۔

شاہ رخ خان اور ویرات کوہلی کا ’جھومے جو پٹھان‘ پر ڈانس ویڈیو وائرل

تقریب کے دوران بھارتی قومی ترانہ بجایا گیا تو شاہ رخ خان پوری طرح سے اسے سننے میں محو نظرآئے، جیسے ہی اسٹیڈیم میں بھارتی قومی ترانہ بجا شاہ رخ اپنا سیاہ چشمہ اتار کر آنکھیں بند کرکے اسے زیرلب پڑھتے رہے۔

شاہ رخ خان کی حب الوطنی اور احترام کا یہ مظاہرہ بھارتی شائقین کو بہت پسند آیا، مداحوں نے اداکار کے اس طرز عمل پر انھیں خراج تحسین پیش کیا اور ان کی تعریف کی۔

کنگ خان کی آنکھیں بند کرکے بھارتی ترانہ پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کی دیر تھی کہ اس نے بڑے پیمانے پر لوگوں کی توجہ حاصل کرلی۔

مداحوں نے سوشل میڈیا پر بالی ووڈ اداکار کی حب الوطنی کے اظہار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسی طرز عمل کی وجہ سے شاہ رخ کی عزت کرتے ہیں، شاہ رخ ایک خوبصورت آدمی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں