پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

’جوان‘ کی بے انہتا پذیرائی پر شاہ رخ نے مداحوں سے بڑا وعدہ کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ جس کا سب کو بے صبری سے انتظار تھا وہ آج ریلیز ہوگئی ہے، انٹرنیٹ اور سینمائوں سمیت ہر جگہ بس جوان کا ہی چرچہ ہے۔

دنیا بھر میں موجود شاہ رخ خان کے مداح فلم کی ریلیز کے ساتھ ہی ان سے اپنی محبت کا اظہار کررہے ہیں جب کہ ’جوان‘ کی پوری ٹیم کو بھی سراہ رہے ہیں۔

مداح جوان کی ریلیز کی خوشیاں کچھ الگ ہی طریقے سے منا رہے ہیں، وہ نہ صرف تھیٹرز کے باہر نعرے لگاتے نظر آرہے ہیں بلکہ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈال رہے ہیں، فینز نے کنگ خان سے اپنی محبت کا اظہا کرنے کے لیے کوئی کثر نہیں چھوڑی۔

بالی وڈ کے بادشاہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مداحوں کی محبت کا شکریہ ادا کیا ہے، انھوں نے لکھا کہ ’’زبردست مجھے ہر ایک فین کلب کا شکریہ ادا کرنے کے لیے وقت نکالنا پڑے گا اور وہ تمام لوگ جو خوشی خوشی تھیٹرز گئے اور جو باہر موجود تھے ان سب کے لیے۔‘‘

جوان کے اداکار نے مزید لکھا کہ ’مجھے اس عمل نے جذباتی کردیا ہے میں یقیناً ایک دو دنوں میں وقت نکال کر لازمی طور پر مداحوں کے لیے وہ ضرور کروں گا جس کی ضرورت ہے، اف!! ‘جوان‘ کو چاہنے کے لیے بہت شکریہ‘

اس سے قبل شاہ رخ نے ایک اور ٹوئٹ کی تھی جس میں انھوں نے فینز کا شکریہ ادا کیا تھا اور گیٹی تھیٹرز کے باہر پُرجوش مداحوں کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’لڑکو اور لڑکیوں بہت سا پیار امید ہے آپ لطف اندوز ہورہے ہوں گے۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں