بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

اگر فلم میں منفی کردار ادا کیا تو یقینی بناؤں گا وہ کتے کی موت مرے! شاہ رخ

اشتہار

حیرت انگیز

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے فلموں میں ولن کا کردار ادا کرنے کے حوالے سے سخت خیالات کا اظہار کیا ہے۔

فلم اینیمل کی بلاک بسٹر کامیابی کے بعد اس میں منفی کردار کو ہیرو کے طور پر دکھانے کے حوالے سے کافی تنقید ہوئی تھی۔ اب شاہ رخ نے بھی ایک تقریب کے دوران فلم میں منفی کریکٹر کی کردار نگاری پر بات کی ہے۔

اداکار نے معاشرے میں اپنی ذمہ داریوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ ایک ولن کا کردار ادا کرتے ہیں، تو وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ان کا کردار یقینی طور پر ایسا ہی ہو۔

انھوں نے کسی فلم کی مثال دینے سے گریز کیا، تاہم انھں نے اپنے ان خیالات کا اظہار رنبیر کپور کی اینیمل کی کامیابی کے بعد کیا ہے۔ رنبیر کی فلم کو تشدد اور بدسلوکی دکھانے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

شاہ رخ نے کہا کہ میں ایک ایسا شخص ہوں جو پُرامید ہے اور خوش کن کہانیاں سناتا ہے۔ میں جن ہیروز کا کردار ادا کرتا ہوں وہ اچھی چیزیں کرتے ہیں، وہ امید اور خوشی دیتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اگر میں کسی بُرے آدمی کا کردار ادا کرتا ہوں، تو میں اس بات کو یقینی بناؤں گا کہ اسے بہت زیادہ تکلیف ہو، وہ فلم میں کتے کی موت مرے، کیونکہ میں یقین کرتا ہوں کہ اچھائی نیکی کو جنم دیتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ برائی کی کمر پر ایک لات رسید کی جائے۔ مجھے ایماندارانہ کردار ادا کرنے چاہئیں جو لوگوں کو خواب دیکھنے کی ہمت دیں۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان رومانس کنگ کہلاتے ہیں تاہم انھوں نے ڈر، بازی گر اور انجام جیسی فلموں میں نہایت عمدہ طریقے منفی کردار ادا کیے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں