جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

’گولی مار دو لیکن۔۔۔‘، شاہ رخ خان کا انڈر ورلڈ کو جواب

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارت کے نامور ہدایتکار سنجے گپتا نے بالی وڈ کے سُر اسٹار شاہ رخ خان سے متعلق انکشاف کر کے سب کو حیران کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان اس وقت اپنی فلم ’جوان‘ کی ریلیز کے بعد اس کی کامیابی کا جشن منانے میں مصروف ہیں جو 7 ستمبر 2023 کو سینما گھروں میں نمائش کیلیے پیش کی گئی۔

ایسے میں ہدایتکار سنجے گپتا نے سُپر اسٹار سے متعلق انکشاف کیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سنجے گپتا نے لکھا کہ میں نے ’جوان‘ دیکھ لی۔‘

انہوں نے کہا کہ 90 کی دہائی میں انڈر ورلڈ کے غنڈے فلمی ستاروں کو پریشان کر رہے تھے اور ایسے میں شاہ رخ خان وہ واحد اداکار تھے جو ان کے سامنے جھکے نہیں۔

’شاہ رخ خان نے اُن سے کہا ’گولی مارنی ہے تو مار دو لیکن تمہارے لیے کام نہیں کروں گا۔ میں پٹھان ہوں۔‘ سنجے گپتا نے کہا کہ شاہ رخ خان آج بھی ویسے ہی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں