منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

پریانکا سے تعلقات کی افواہیں، شاہ رخ خان نے خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی فلم انڈسٹری کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان اور معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا کے درمیان تعلقات کی افواہیں ماضی میں بھی گردش کرتی رہی ہیں۔

تاہم اس حوالے سے اب بھارتی اداکار نے لب کشائی کی، ایک انٹرویو میں اُنہوں نے پریانکا چوپڑا کا نام لیے بغیر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اس خاتون سے جن کے ساتھ وہ پہلے کام کر چکے ہیں، چھان بین کررہے ہیں بجائے اس کے کہ وہ انہیں عزت دیں بالکل ویسے ہی جیسے میں ذاتی طور پر ان خاتون کو بلکہ سب خواتین کو ہی عزت دیتا ہوں۔

شاہ رخ خان کا پریانکا چوپڑا کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ ایک چھوٹی سی معصوم لڑکی ہے، ابھی مجھے صحیح سے یاد نہیں ہے جس نے اپنا مس انڈیا یا شاید مس ورلڈ کا تاج پہنتے ہوئے میرے ساتھ اپنے سفر کا آغاز کیا تھا۔

- Advertisement -

کنگ خان کا کہنا تھا کہ ہم نے اچھے دوستوں کی طرح اسکرین پر کچھ بہترین لمحات کا اشتراک کیا لیکن یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ ہماری اس دوستی کو غلط رنگ میں ڈھال دیا گیا۔

یاد رہے کہ کنگ خان نے پریانکا چوپڑا کے ساتھ فلم ’ڈان‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے، اس دوران دونوں کے درمیان بہت اچھی دوستی ہوگئی تھی، یہاں تک کہ وہ اکثر پارٹیز، نائٹ کلبز اور دیگر اجتماعات میں ساتھ نظر آنے لگے تھے۔

اس دوستی میں جہاں پریانکا چوپڑا سرِ عام بھارتی فلم نگری کے بادشاہ کی تعریفیں کرتی نظر آئیں تو وہیں کنگ خان نے بھی اُنہیں اپنے دل کے قریب کئے رکھا۔

گوندا کا گولی لگنے کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا

اداکار کی اہلیہ گوری خان سمیت انڈسٹری کے کچھ لوگوں نے مبینہ طور پر اس دوستانہ تعلق کی مخالفت کی اور اداکار کو پریانکا سے دور رہنے کا مشورہ دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں