جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

شاہ رخ خان کی مداحوں کیلیے زبردست آفر!

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان نے اپنی فلم ’جوان‘ کی باکس آفس پر تاریخی کامیابی پر مداحوں کیلیے زبردست آفر کا اعلان کر دیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ’جوان‘ کو ریلیز ہوئے ابھی ایک ماہ بھی نہیں ہوا لیکن فلم نے مجموعی طور پر 1000 کروڑ روپے کا بزنس کر لیا جبکہ اس میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

فلم کی شاندار کامیابی پر شاہ رخ خان نے آج سوشل میڈیا پر مداحوں کیلیے ایک آفر کا اعلان کیا۔ انہوں نے ایک پوسٹر جاری کیا جس پر لکھا ہے ’سُپرہٹ فلم کا سُپرہٹ آفر! بائے ون گیٹ ون ٹکٹ فری۔‘

متعلقہ: فلم ’ڈنکی‘ کیسی ہوگی؟ شاہ رخ خان نے تفصیلات مداحوں کو بتا دیں

کیپشن میں اداکار نے لکھا کہ ’بھائی، بہن، دشمن، یار اور اپنے پیار کو کل ’جوان‘ دکھائیے گا۔ چاچا چاچی، ماما مامی یعنی پورے خاندان کو، سب کیلیے ایک کے ساتھ ایک فری ٹکٹ۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’تو کل سے خاندان، یار اور پیار۔۔ صرف ایک ٹکٹ خریدیں اور ساتھ میں ایک فری حاصل کریں۔ پورے خاندان کے ساتھ صحت مند تفریح۔ اپنے قریبی سینما گھر میں۔ ہندی، تمل اور تیلگو میں۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں