لاس اینجلس: امریکا میں شاہ رخ خان کو لاس اینجلس ایئرپورٹ پر روک لیا گیا،امیگریشن حکام نے بھارتی اداکار کو روک کرپوچھ گچھ کی.
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ سپراسٹار شاہ رخ اپنی بیٹی کے ہمراہ امریکی ریاست لاس اینجلس پہنچے تو انہیں اس وقت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب امیگریشن حکام نے ان کو پوچھ گچھ کے لیے ایئرپورٹ پر روک لیا.
شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ وہ سیکیورٹی کا احترام کرتے ہیں لیکن ہر بار امریکی امیگریشن حکام کی جانب سے انہیں روکا جانا افسوس ناک ہے.
I fully understand & respect security with the way the world is, but to be detained at US immigration every damn time really really sucks.
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) August 12, 2016
یاد رہے کہ اس سے پہلے اپریل 2012 میں بھی کچھ اسی طرح کا واقعہ پیش آیا تھا جب شاہ رخ کو نیویارک کے ہوائی اڈے پر دو سے تین گھنٹے کے لیے روک لیا گیا تھا جس کے بارے میں شاہ رخ کا کہنا تھا کہ انہیں ایئرپورٹ پرروکےجانےکی کوئی وجہ نہیں تھی.