ممبئی: اداکارہ و تھیٹر ڈائریکٹر للیٹ دوبے نے 80 کی دہائی کے آخر میں سپر اسٹارشاہ رخ خان کے ساتھ متعدد پروجیکٹس پر کام کیا ہے۔
اداکارہ اور تھیٹر ڈائریکٹر للیٹ دوبے فلم زبیدہ، مون سون ویڈنگ اور باغبان جیسی سپر ہٹ فلموں میں اپنی اداکاری کی وجہ سے مشہور ہیں، 80 کی دہائی کے آخر میں اداکارہ نے سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ دہلی میں متعدد تھیٹر پروجیکٹس پر کام کیا۔
ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ للیٹ دوبے نے اداکار کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ’’ایک بار مجھے شاہ رخ خان نے کہا تھا کہ میں صرف اداکار نہیں بننا چاہتا، میں ایک اسٹار بننے جا رہا ہوں، میں ایک راک اسٹار بننے جا رہا ہوں‘‘۔
اداکارہ نے کہا کہ شاہ رخ یہ بات جب بولتے تھے تو وہ بہت زیادہ پُر اعتماد نظر آتے تھے، وہ ایک باصلاحیت اور ایک جوشیلے اداکار تھے، یہ کہنا ضروری نہیں سب جانتے ہیں شاہ رخ ایک بہت اچھا انسا ہے۔
للیٹ دوبے نے انکشاف کیا کہ جب شاہ رخ اس دور اپنی رومانی فلم کی وجہ سے عروج پر تھے تو ایک بار انہوں نے مجھے بتایا کہ وہ ایک ایکشن ہیرو بھی بننا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ’ شاہ رخ ایک ایکشن فلم کرنا چاہتے تھے، تو جب میں نے فلم ’پٹھان‘ میں انہیں دیکھا تو میں سمجھ گئی وہ ایسی ہی ایک فلم کرنا چاہتے تھے۔
اداکارہ نے کنگ خان کو یاد کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’ وہ سب کو بہت پیار کرنے والا انسان ہے، جب بھی ملتا ہے گرمجوشی سے ملتا ہے‘۔