اتوار, ستمبر 22, 2024
اشتہار

بالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار شاہ رخ خان کی تعلیم کتنی ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے اور کامیاب ہونے کے لیے کسی خاص ڈگری کی نہیں بلکہ اچھی شخصیت، اعتماد اور کیمرے کے سامنے خود کی صلاحیتوں کو منوانے کی ضرورت ہوتی ہے۔

اور اکثر لوگ یہ سوچتے ہیں کہ شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد کم پڑھے لکھے ہوتے ہیں لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے، بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے اداکاری کی خاطر جامعہ ملیہ اسلامیہ سے اپنی ماسٹرز کی ڈگری ادھوری چھوڑ دی تھی۔

لیکن بعد میں انہوں نے اپنی تعلیم مکمل کی، شاہ رخ خان کا شمار بالی ووڈ کے پڑھے لکھے سپر اسٹارز میں ہوتا ہے، اداکار کے پاس تین اعزازی ڈگریاں بھی ہیں۔

- Advertisement -

شاہ رخ خان نے اپنی ابتدائی تعلیم نئی دہلی کے سینٹ کولمبس اسکول سے حاصل کی جہاں انہوں نے 12ویں جماعت میں 80.5 فیصد نمبر حاصل کیے۔

اس کے بعد وہ اکنامکس میں بیچلرز کرنے کے لیے ہنس راج کالج دہلی یونیورسٹی میں داخل ہوئے، شاہ رخ خان نے ماسٹرز کی ڈگری جامعہ ملیہ اسلامیہ سے ادھوری چھوڑ دی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کے پاس تین اعزازی ڈگری ہے، 2009 میں اداکار کو یونیورسٹی آف بریڈ فورڈ شائر سے آرٹس اور کلچر میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری ملی، اس کے ساتھ وہ دنیا کے پہلے غیر ملکی اداکار بنے جنہیں ملائیشیا سے ڈاٹوک کا خطاب ملا۔

رپورٹ کے مطابق 2015 میں انہیں یونیورسٹی آف ایڈنبرا سے ہونورس کوسا میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری ملی، 2019 میں شاہ رخ خان کو یونیورسٹی آف لا سے فلانتھروپی میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں