دنیا کے چند امیر ترین لوگوں کی فہرست میں شامل مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی کی تقریبات ان دنوں شہ سرخیوں میں ہیں اور ایک سے ایک ویڈیوز و تصاویر سامنے آرہی ہیں۔
اننت اور رادھیکا کی شادی سے پہلے کی تقریبات کا آغاز یکم مارچ کو ہوا تھا۔ تین روزہ شاندار تقریبات میں عالمی طور پر بااثر کئی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ ان میں فیس بک کے بانی مارک زکر برگ، ایونکا ٹرمپ، ہالی وڈ گلوکارہ ریحانہ سمیت بھارتی فنکاروں اور کرکٹرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی ہے۔
View this post on Instagram
ان تقریبات میں اسٹارز کا ایسا اجتماع دیکھنے میں آیا جو اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا، شوبز ستاروں کی چمک دھمک سے بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے کی پری ویڈنگ تقریب میں کنگ آف رومانس شاہ رخ خان نے اہلیہ گوری خان کے ہمراہ ڈانس کرکے تقریبات کو چار چاند لگائے۔
View this post on Instagram
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارت کے معروف گلوکار اُدت نارائن اور پریتم اسٹیج پر لائیو پرفارمنس کے دوران گانا ‘میں یہاں ہوں’ گا رہے ہیں جبکہ کنگ خان نے اپنی سُپر ہٹ فلم ‘ویر زارا’ کے گانے ‘میں یہاں ہوں’ پر اہلیہ گوری خان کے ساتھ پرفارم کیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ڈانس ویڈیو کو صارفین کے جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے، شاہ رخ خان اور گوری خان کے ڈانس پر مداحوں کا کہنا ہے کہ کنگ خان اس تقریب کی جان تھے۔