منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

شاہ رخ خان کا گرل فرینڈ کیلیے فری ٹکٹ مانگنے پر مداح کو دلچسپ جواب

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان نے گرل فرینڈ کیلیے فری ٹکٹ کا مطالبہ کرنے والے مداح کو دلچسپ جواب دے دیا۔

شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ 7 ستمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کیلیے پیش کی جائے گی جسے دیکھنے کیلیے ان کے مداح کافی بے چین ہیں۔

سُپر اسٹار اکثر مداحوں سے جڑے رہنے کیلیے سوشل میڈیا کے ذریعے ان کے سوالات کے جوابات دیتے ہیں۔ آج ایک مداح نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے لکھا ’کیا آپ مجھے میری گرل فرینڈ کیلیے ’جوان‘ کا فری ٹکٹ دے سکتے ہیں؟ کیونکہ میں ایک نکما عاشق ہوں۔‘

جواب میں شاہ رخ خان نے لکھا کہ ’فری میں صرف پیار دیتا ہوں، ٹکٹ کے تو پیسے لگیں گے۔ پیار میں اتنے نکمے مت بنو۔ جاؤ ٹکٹ خریدو اور گرل فرینڈ کو بھی ساتھ لے جاؤ۔‘

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک اور مداح نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ فلم کے حوالے سے گھبرائے ہوئے ہیں؟

اداکار نے اس کا جواب دیا کہ ابھی میں صرف پُرجوش ہوں کیونکہ فلم سے زیادہ تر لوگ لطف اندوز ہوں گے، میں نے اس کیلیے پچھلے 3 سالوں سے ایک مشکل سفر طے کیا ہے۔

فلم ’جوان‘ کے ڈائریکٹر ایٹلی ہیں جبکہ سپُر اسٹار کی اہلیہ گوری خان اس پروجیکٹ کی پروڈیوسر ہیں۔ اسے دنیا بھر کے سنیما گھروں میں 7 ستمبر 2023 کو ہندی، تامل اور تیلگو زبان میں سنمائش کیلیے پیش کیا جائے گا۔

توقع ہے کہ یہ فلم ‘پٹھان‘ کی طرح ریکارڈ توڑ بزنس کرے گی تاہم اگر اس طرح فلم کے کلپس لیک ہو کر سوشل میڈیا کی زینت بنتے رہے تو اس کی کمائی متاثر ہو سکتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں