اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

شاہ رخ خان نے ’جوان‘ کا تیسرا گانا جاری کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان نے اپنی آئندہ ریلیز ہونے والی فلم ’جوان‘ کا تیسرا گانا ’رمیا وستاویا‘ جاری کر دیا۔

شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر گانا ریلیز ہونے کے بارے میں مداحوں کو بتایا۔ یوٹیوب پر چند گھنٹوں میں اسے 3 ملین سے زیادہ دفعہ دیکھا جا چکا ہے۔

سُپر اسٹار نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ چھائیا چھائیا نہیں اور نہ ہی رمیا وستاویا ہے، بلکہ یہ تو جوان کا تھاتھا تھائیاں ہے۔

- Advertisement -

گانے کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ اس کے پیچھے بہت سی کہانیاں ہیں، لیکن یہ کہانیاں 31 اگست کو ریلیز ہونے والے فلم کے ٹریلر کیلیے رکھی ہیں، ابھی آپ صرف میرے ساتھ ڈانس کریں۔

یاد رہے کہ ’جوان‘ کے اس سے قبل دو گانے ’زندہ بندہ‘ اور ’چلیا‘ پہلے ہی ریلیز کیے جا چکے ہیں جو مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیے جا رہے ہیں۔

چند روز قبل شاہ رخ خان نے ’جوان‘ کا ٹیزر انسٹاگرام پر شیئر کر کے مداحوں کے تجسس کو مزید بڑھایا تھا۔ اس میں اداکار کو کئی روپ میں دیکھا گیا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ’یہ تو شروعات ہے۔ انصاف کے کئی چہرے۔ یہ تیر ہیں۔ ابھی ڈھال باقی ہے۔ یہ انت ہے ابھی کال باقی ہے۔ یہ پوچھتا ہے خود سے کچھ۔ ابھی جواب باقی ہے۔‘

انہوں نے مزید لکھا تھا کہ ہر چہرے کے پیچھے کوئی نہ کوئی کہانی ہے لہٰذا انتطار کریں۔

فلم ’جوان‘ کے ڈائریکٹر ایٹلی ہیں جبکہ سپُر اسٹار کی اہلیہ گوری خان اس پروجیکٹ کی پروڈیوسر ہیں۔ اسے دنیا بھر کے سنیما گھروں میں 7 ستمبر 2023 کو ہندی، تامل اور تیلگو زبان میں سنمائش کیلیے پیش کیا جائے گا۔

توقع ہے کہ یہ فلم ‘پٹھان‘ کی طرح ریکارڈ توڑ بزنس کرے گی تاہم اگر اس طرح فلم کے کلپس لیک ہو کر سوشل میڈیا کی زینت بنتے رہے تو اس کی کمائی متاثر ہو سکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں