تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

شاہ رخ خان اور کترینہ کیف کے مداحوں کیلئے بری خبر

ممبئی: بالی ووڈ کے ’کنگ خان‘ شاہ رخ اور ’باربی ڈول‘ کترینہ کیف بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ چند دونوں سے معروف بھارتی اداکار کرونا سے متاثر ہورہے ہیں، جس کی وجہ ممکنہ وجہ کرن جوہر کی گزشتہ ماہ ہونے والی برتھ ڈے پارٹی کو قرار دیا جارہا ہے، گزشتہ روز بالی ووڈ اسٹار کارتک آریان اور ادتیا رائے کپور کے کرونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی تھی، اب اطلاعات ہیں کہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور کترینہ کیف بھی کرونا میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

شاہ رخ اور کترینہ نے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر فلموں کی شوٹنگ سمیت اپنی روز مرہ کی سرگرمیاں عارضی طور پر روک دی ہیں اور خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

رپورٹس میں دعوی کیا گیا ہے کہ کورونا میں مبتلا ہونے کے سبب ہی کترینہ کیف نے گزشتہ روز ابوظہبی میں ہونے والی 22 ویں انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈ کی تقریب میں بھی شرکت نہیں کی، جہاں ان کے شوہر وکی کوشل کو فلم سردار ادھم میں بہترین اداکاری پر بیسٹ میل ایکٹر کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں کورونا کی نئی قسم کا پہلا کیس سامنے آگیا

دوسری جانب بولی ووڈ ہنگامہ کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نامور فلم ساز کرن جوہر کی 25 مئی کو ہونے والی سالگرہ کی تقریب میں شریک 55 مہمانوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، اس برتھ ڈے پارٹی میں سلمان خان، شاہ رخ خان، عامر خان، اور سیف علی خان، ہریتک روشن، کترینہ کیف، کرینہ کپور، ایشوریہ رائے اور رانی مکھرجی سمیت دیگر نے شرکت کی تھی۔

Comments

- Advertisement -