بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اپنے عالیشان گھر ’منت‘ میں رہتے ہیں لیکن اب اطلاعات ہیں وہ منت چھوڑ کر کرائے کے گھر میں منتقل ہوجائیں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان نے بالی ووڈ کی بھگنانی فیملی سے ممبئی کے پالی ہلز میں دو ہائی اینڈ ڈوپلیکس اپارٹمنٹ کرایے پر لیے ہیں ان میں سے ایک اپارٹمنٹ بلڈر جیکی بھگنانی کا ہے اور دوسرا ان کی بہن دیپ شیکھا کا ہے۔
شاہ رخ خان منت سے اس لیے جارہے ہیں کہ وہاں تزئین و آرائش کا کام جاری ہے جس کے لیے انہیں عدالت سے اجازت بھی لینا پڑی۔
رپورٹ کے مطابق منت کا گریڈ تھری کا ورثہ ہے اور اس میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کے لیے اجازت لینی پڑتی ہے۔
شاہ رخ خان جس اپارٹمنٹس میں شفٹ ہوں گے اس کا کرایہ 24.15 لاکھ روپے ہے۔
نومبر 2024 میں کنگ خان کی اہلیہ گوری خان نے مہاراشٹر کوسٹل زون مینجمنٹ اتھارٹی سے مہاراشٹر کے ساحل کو پھیلانے کے لیے منت کے ایک حصے کو بڑھانے کے لیے منظوری طلب کی۔ جس میں منت کے پیچھے چھ منزلہ انیکس میں دو منزلیں شامل کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
اس سے مکان بڑھ کر 616.02 مربع میٹر ہو گیا۔ پورے منصوبے کی لاگت 25 کروڑ روپے ہے۔ ابھی یہ طے نہیں ہے کہ منت کی تزئین و آرائش میں کتنا وقت لگے گا لیکن رپورٹس کے مطابق شاہ رخ کو کم از کم 2 سال تک کرائے کے مکان میں رہنا پڑے گا۔