تازہ ترین

یہ لوگ مینار پاکستان جلسے کو ناکام بنانا چاہتے ہیں، عمران خان

لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا...

میرا دل کہہ رہا ہے یہ جلسہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا، عمران خان

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان...

’اب کوئی راستہ نہیں بچا، ساری امیدیں سپریم کورٹ سے ہیں‘

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران...

صدر مملکت نے الیکشن کے حوالے سے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر...

سشمیتا سین نے شاہ رخ خان کو مایوس کر دیا

ممبئی: بھارت کی پہلی مس یونیورس اداکارہ سشمیتا سین نے بالی وڈ کے ”بادشاہ“ شاہ رخ خان نے اہم پیشکش کو ٹھکرا کر اداکار کو مایوس کر دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار نے ایک اشتہار پوسٹ کیا ہے جس میں شاہ رخ خان کو فلم ”میں ہوں نا“ میں شریک اداکارہ سشمیا سین کو پیغام بھیجتے دیکھا جا سکتا ہے۔

شاہ رخ خان نے لکھا کہ چلیں ایس آر کے پلس کے لیے ایک ساتھ کچھ کرتے ہیں۔ تاہم سشمیتا سین کے جواب نے شاہ رخ خان کو مایوس کر ڈالا۔

اداکارہ نے جواب میں لکھا کہ میں ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار کے ساتھ مصروف ہوں، میں ایس آر کے پلس میں اگلے سال کام کر سکتی ہوں۔

خیال رہے کہ شاہ رخ خان اسٹریمنگ سروس کی دنیا میں قدم رکھنے جا رہے ہیں۔ کچھ روز قبل شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹر شیئر کیا تھا جسے دیکھ کر مداح تذبذب کا شکار ہوگئے تھے۔

پوسٹر میں ”ایس آر کے (یعنی شاہ رخ خان) +“ کے ساتھ ”جلد آ رہا ہے“ لکھا تھا۔ انہوں نے مزید لکھا تھا کہ ”کچھ کچھ ہونے والا ہے، او ٹی ٹی کی دنیا میں۔“

سلمان خان نے ٹوئٹر پر شاہ رخ خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ”آج کی پارٹی میری طرف سے۔۔۔“۔ اداکار نے لکھا کہ میں آپ کو اپنی او ٹی ٹی ایپلی کیشن پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

Comments