ہفتہ, جنوری 4, 2025
اشتہار

شاہ رخ خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اداکار شاہ رخ خان نے بیت اللہ شریف پہنچنے پر اللہ کا شکر ادا کیا، تصاویر میں انہیں مکہ المکرمہ میں احرام میں دیکھا جاسکتا ہے۔

شاہ رخ خان نے حال ہی میں جدہ میں فلم کی شوٹنگ مکمل کی تھی اور شیڈول سے وقت نکال کر مقدس شہر مکہ مکرمہ روانہ ہوئے۔

- Advertisement -

Twitter

کنگ خان کے مداحوں کی جانب سے انہیں عمرے کی ادائیگی پر مبارک باد دی جارہی ہے۔

ایک مداح نے لکھا کہ ’مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ آپ نے عمرہ ادا کیا، دلی خواہش تھی کہ آپ عمرے کی سعادت حاصل کریں، اللہ آپ کی تمام عبادات اور دعائیں قبول فرمائے۔ آمین۔‘

دوسرے مداح نے لکھا کہ کنگ خان کو مکہ المکرمہ اور مدینہ منورہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں دیکھا۔‘

واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی آنے والی فلموں میں ’پٹھان‘ اور ’ڈنکی‘ شامل ہیں، پٹھان کی کاسٹ میں جان ابراہم، دپیکا پڈوکون شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں