جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

شاہ رخ خان مجھ سے ملاقات کرلیں، ہانیہ عامر

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان سے ملاقات کی خواہش ظاہر کردی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں ’شرجینا‘ کا مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ ہانیہ عامر ان دنوں کینیڈا کے موجود ہیں اور مختلف تقاریب میں شرکت کررہی ہیں۔

ٹورنٹو میں ہانیہ عامر کے لیے تقریب کا اہتمام کیا گیا اس دوران مداحوں نے ان سے دلچسپ سوالات کیے۔

- Advertisement -

اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ آپ کی کبھی شاہ رخ خان سے ملاقات ہوئی ہے؟

ہانیہ عامر نے کہا کہ شاہ رخ خان اگر آپ یہ ویڈیو دیکھ رہے ہیں تو پلیز مجھ سے مل لیں، میں ابھی تک ان سے نہیں ملی اور یہ بہت اداس کرنے والی بات ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

اس سے قبل ٹورنٹو میں ہی مداحوں کی تقریب میں شادی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرا فی الحال شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

یہ پڑھیں: ہانیہ عامر شادی کب کر رہی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ میں ایک سادہ سی لڑکی ہوں اور جب بھی میری شادی ہوگی تو میں سب کو بتا کر کروں گی کسی سے کچھ نہیں چھپاؤں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ جب آپ کسی کو اپنے دل کی گہرائی سے پیار کرتے ہیں تو کوئی بھی پابندی آپ کو روک نہیں سکتی، اداکارہ نے ایک اور سوال پر کہا کہ سرحدیں لوگوں کو الگ نہیں کر سکتیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں