بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکارہ شاہ رخ خان نے عالمی شہرت یافتہ گلوکاردلجیت دوسانجھ کے محبت بھرے پیغام کا جواب دیکر اپنے چاہنے والوں کے دل جیت لئے۔
دلجیت دوسانجھ کی جانب سے حال ہی میں کولکتہ میں جاری اپنے کنسرٹ کے دوران شاہ رخ خان کی آئی پی ایل ٹیم‘کولکتہ نائٹ رائڈرز‘ کی ٹیگ لائن کو سراہا گیا۔
دلجیت دوسانجھ نے اپنے روایتی انداز میں دورانِ کانسرٹ جونہی مداحوں سے بات کرنے کیلئے مائک ہاتھ میں لیا تو پہلے ہی جملے میں کنگ خان کی کرکٹ فرنچائز کیلئے تعریفی کلمات ادا کئے۔ جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلجیت کولکتہ نائٹ رائڈرز کے سلوگن‘کوربو، لڑبو، جیت بو‘ کی تعریف کرتے ہوئے اسے زندگی کا بھی ضابطہ حیات قرار دے رہے ہیں، دلجیت دوسانجھ کی وائرل ویڈیو میں موجود ایپریسیئیشن نے کنگ خان کو بھی ان کی تعریف کرنے پر مجبور کردیا۔
کنگ خان نے کہا کہ امید کرتا ہوں آپ کا ٹوور شاندار گزرے، خوشیوں کے شہر میں اپنے کنسرٹ سے مزید چار چاند لگانے پر پورا کولکتہ آپ کا مشکور ہے، خاص کر کولکتہ ٹیم کے مداح جن کی ٹیم کے سلوگن کو آپ نے پسند کیا، ڈھیر ساری محبت بھائی جان‘۔
نرگس فخری کی بہن قتل کے الزام میں گرفتار
واضح رہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا بلکہ اس سے قبل بھی عوامی مقامات ہوں یا سوشل میڈیا پوسٹ کنگ خان کئی بار دلجیت دوسانجھ کیلئے اپنی محبت ظاہر کرچکے ہیں۔