بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان صرف نام کے نہیں عمل کے بھی کنگ ہیں، انھوں نے اپنے دیے گئے پیسوں پر سود لینے سے انکار کردیا۔
آنجہانی فلمساز روی چوپڑا کی اہلیہ اور پروڈیوسر رینو چوپڑا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں شاہ رخ خان کی سخاوت کی تعریف کی ہے اور بتایا کہ کس طرح کنگ خان نے فلم کے لیے دیے گئے پیسوں پر سود لینے سے انکار کردیا تھا، شاہ رخ نے ان کی فلم اتفاق کےلیے انھیں رقم ادھار دی تھی۔
رینو چوپڑا نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح شاہ رخ نے ان کے بیٹے ابھے چوپڑا کی ہدایت کاری میں بننے والی پہلی فلم اتفاق کے لیے تعاون کیا تھا۔
’شاہ رخ خان نے میری تصویر فرش پر پھینکی تو میں رونے لگا‘
ان کی فیملی کے پاس اس فلم کو بنانے کے لیے پیسے نہیں تھے جبکہ شاہ رخ خان نے رقم پر سود لینے سے بھی انکار کردیا تھا، جب فلم مکمل ہو گئی تو دیگر تمام مالیاتی معاملات کی طرح عام طور پر سود کی شرح کے حوالے سے بھی بات ہوئی۔
اپنی دی گئی روم پر سود دینے کی بات سن کر شاہ رخ خان نے کہا کہ ’نہیں، یہ حرام ہے میرے لیے، میں اسے نہیں لوں گا۔
خیال رہے کہ فلمساز ابھے چوپڑا نے 2017 میں فلم اتفاق بنائی تھی جس کی ہدایت کاری کے فرائض یش چوپڑا نے انجام دیے تھے، فلم میں سدھارتھ ملہوترا، سوناکشی سنہا اور اکشے کھنہ نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔
’میری آنکھوں میں دیکھو، میرے قریب آؤ‘ شاہ رخ کی پاکستانی مداح کے ساتھ ویڈیو وائرل