ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان نے مداح کے گھر میں چھپلکیوں کی موجودگی کے سوال پر دلچسپ جواب دے کر سب کو حیران کر دیا۔
شاہ رخ خان فلم نگری کے بادشاہ ہیں جو ایک عالی شان گھر میں رہتے ہیں جس نام ’منت‘ ہے۔ منت کی اہمیت کسی سیاحتی مقام سے کم نہیں کیونکہ یہاں ملکی اور غیر ملکی مداح اداکار کی ایک جھلک دیکھنے کیلیے کئی کئی گھنٹے کھڑے رہتے ہیں۔
سُپر اسٹار مداحوں سے جڑے رہنے کیلیے اکثر و بیشتر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ٹوئٹس کے ذریعے ان سے گفتگو کرتے ہیں۔
آج جب انہوں نے گفتگو کا آغاز کیا تو ایک مداح نے سوال پوچھا کہ ’منت میں چھپکلیاں آتی ہیں کیا؟‘ اس پر شاہ رخ خان کا جواب تھا کہ ’چھپکلیاں تو نہین دیکھیں تتلیاں بہت آتی ہیں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ تتلیاں بہت خوبصورت ہیں جنہیں بچے پھولوں پر دیکھنا پسند کرتے ہیں۔
Chipkaliya toh nahi dekhi Titliyaan bahut aati hain….very beautiful ones the kids love seeing them on the flowers https://t.co/pbna7bDnxq
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) September 22, 2023
خیال رہے کہ شاہ رخ خان نے فلم ’جوان‘ کی ریلیز کے بعد پہلی بار سوشل پلیٹ فارم کا رُخ کیا جہاں مداحوں کی بڑی تعداد نے انہیں فلم کی شاندار اور تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔