اشتہار

کنگ خان کی نئی فلم میں سنجے دت بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی : بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم "جوان” میں اور بڑے اداکار کا نام بھی شامل ہوگیا ہے۔

بالی ووڈ میں سنجے دت عرف "سنجو بابا” کے نام سے مشہور اداکار نے فلم "جوان” میں مہمان اداکار کی حیثیت سے مختصر کردار ادا کرنے کیلئے آمادگی ظاہر کردی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم انتظامیہ کو اس مختصر لیکن اہم کردار کے لیے اہم اداکار کی ضرورت تھی جس کے لیے سنجے دت سے رابطہ کیا گیا تھا۔

- Advertisement -

رپورٹس کے مطابق سنجے دت اور شاہ رخ خان کے سینز کی جلد ہی ممبئی میں شوٹنگ بھی شروع ہو جائے گی جس کے لیے بڑے اور شاندار سیٹس تیار کیے جائیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس سے قبل بھی سنجے دت شاہ رخ خان کی 2 فلموں میں مختصر کردار ادا کر چکے ہیں۔ ایکشن اور انٹرٹینمنٹ سے بھرپور یہ فلم 2 جون کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں