اشتہار

شاہ رخ خان کی ’جوان‘ میں سنجے دت کی انٹری

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ میں سنجے دت بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگ خان کی فلم جوان کی شوٹنگ آخری مراحل میں داخل ہے اب اطلاعات ہیں فلم میں سنجے دت بھی ایکشن دکھاتے نظر آئیں گے۔

سنجے دت مختصر کردار کی شوٹنگ کے لیے شاہ رخ خان کے ساتھ سیٹس میں شامل ہوئے ہیں۔

- Advertisement -

پنک ولا کی رپورٹ کے مطابق یہ جوڑی اگلے چار سے پانچ دنوں تک ایک ساتھ شوٹنگ کرے گی جبکہ فلم میں سنجے دت کے کردار کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آسکیں گی بس اتنا کہا جارہا ہے کہ ان کے سین ایکشن سے بھرپور ہوں گے۔

سنجے دت گزشتہ روز فلم ’لیو‘ کی شوٹنگ مکمل کرکے کشمیر سے ممبئی پہنچے ہیں اور اگلے ہی روز جوان کے سیٹ پر پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ فلم جوان میں کنگ خان کے علاوہ وجے سیتھوپتی، سنیل گروور اور سانیا ملہوترا بھی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اس بات کا بھی امکان ہے کہ تھلاپتی وجے بھی اسٹار کاسٹ میں شامل ہوسکتے ہیں جبکہ فلم رواں سال جون میں ریلیز کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں