جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

شاہ رخ خان کا سنجے لیلا بھنسالی کیساتھ کام سے انکار، اہم وجہ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان نے تجربہ کار فلم ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا۔

بالی وڈ ہنگامہ نے اپنی رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ شاہ رخ خان سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ فلم ”انشاءاللہ“ میں کام نہیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق شاہ رخ خان نے پہلے ”انشاءاللہ“ کا اسکرپٹ دیکھ کر اس کیلیے دلچسپی ظاہر کی تھی لیکن انہوں نے فلم ہدایت کار کے ساتھ اپنی آخری ملاقات میں فیصلہ تبدیل کیا۔

- Advertisement -

سُپر اسٹار نے سنجے لیلا بھنسالی کو پیغام پہنچایا ہے کہ وہ ان کی فلم میں کام کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔ شاہ رخ خان کا ماننا ہے کہ انہوں نے بہت زیادہ رومانوی فلموں میں کام کر لیا اور مزید اس میں دلچسپی نہیں رکھتے۔

ذرائع نے کہا کہ جب تک شاہ رخ خان کو کوئی منفرد اسکرپٹ نہیں ملتی وہ انتطار کریں گے۔

سُپر اسٹار نے فلم ہدایت کار کو پیغام ارسال کیا ہے کہ وہ کسی نئے آئیڈیا کے ساتھ ان نے رابطہ کریں۔ شاہ رخ خان سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں، لیکن وہ اب اس طرح کی فلموں سے ہٹ کر کچھ نیا کرنا چاہتے ہیں۔

شاہ رخ خان مداحوں کی توقعات سے بخوبی واقف ہیں اور سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ قریب 1000 کروڑ کے پروجیکٹ میں کام کرنا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب، فلم ہدایت کار رومانوی فلم بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں جس کیلیے وہ کاسٹ کی تلاش میں ہیں۔ اس سلسلے میں وہ بالی وڈ کی بڑی شخصیات سے بات کر چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں