تازہ ترین

شاہ رخ خان کو عالیہ بھٹ کی فلم ”ڈارلنگز“ کا شدت سے انتظار

ممبئی: بالی وڈ کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں شمار کی جانے والی اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم ”ڈارلنگز“ کا سُپر اسٹار شاہ رخ خان شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہ رخ خان نے ”ڈارلنگز“ کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”مزاحیہ، تاریک، چالاک، مینڈک، بچھو اور ان سب سے اوپر شفالی شاہ اور عالیہ بھٹ“۔

سُپر اسٹار نے مزید لکھا کہ نیٹ فلکس پر ڈارلنگز کو دیکھنے کے لیے انتظار نہیں کر سکتا جو 5 اگست کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔

فلم کو شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کی کمپنی نے پروڈیوس کیا ہے۔ نیٹ فلکس پر اس کا ٹریلر آ چکا ہے اور مداح اس کی ریلیز کا انتظار کر رہے ہیں۔

”ڈارلنگز“ کی کہانی ایک محلے میں رہنے والی ماں اور بیٹی پر مبنی ہے جنہیں حمزہ نامی شخص کی تلاش رہتی ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں عالیہ بھٹ کی فلم ”گنگوبائی کاٹھیاواڑی“ نے باکس آفس پر دھوم مچائی ہے۔ یہ ایک ڈاکیومینٹری کرائم ڈرامہ ہے جو حسین زیدی کی کتاب ”مافیا کوئینز آف ممبئی“ پر مبنی ہے۔

Comments

- Advertisement -